مجدد الف ثانی کے معمولات۔ mujadd Alf sani shekh Ahmed sarhandi
اسلام علیکم دوستو آپ حضرات اس پوسٹ میں مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی زندگی کے معمولات جاننے والے ہیں
Mamulate mujadd Alf sani
مجدد الف ثانی کے معمولات
بڑی جماعت) کے ساتھ ادا فرماتے نماز سے فراغت کے بعد مسنون دعائیں پڑھتے ،پھر دائیں یا بائیں جانب رُخ فرما کر دعا فرماتے
اور دعا کے بعد دونوں ہاتھ چہرے پر پھیر لیتے نماز کے بعد ذکر، تلاوت قرآن کریم کا حلقہ قائم کرتے اور ابتدائی طالب علموں کی تربیت فرماتے
آپ رحمۃ اللّٰہ علیہ اکثر خاموش رہا کرتے بعض اوقات آپ پر گریه (یعنی رونا ) طاری ہو جاتا اور آنکھوں سے سیل اشک رواں ہو جایا کرتا ( یعنی خوب روتے ) نماز چاشت پابندی سے ادا فرماتے
آپ نہایت ہی کم کھانا تناول فرماتے کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعائیں پڑھتے دن میں ) کھانے کے بعد تھوڑی دیر کے لئے قیلولہ فرماتے
، اذان سن کر جواب دیتے نماز ظہر کے بعد پھر ذکر الہی کا حلقہ قائم کرتے ، اس کے بعد ایک دو سبق کی تدریس فرماتے
تحیۃ المسجد پابندی سے ادا فرماتے نماز مغرب کے بعد اوامین کے چھ نوافل ادا فرماتے وہ نماز وتر کی ادائیگی کے بعد سنت کے مطابق قبلہ رخ ہو کر سیدھا ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے رکھ کر آرام فرما ہوتے سورج یا چاند گرہن ہونے پر
نماز کسوف و خسوف ادا فرماتے آپ رحمۃ الله تعال علیہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف فرماتے ذوالحجہ کے ابتدائی عشرے (یعنی شروع کے دس دن میں مخلوق سے کنارہ کش ہو کر عبادت کا اہتمام فرماتے کثرت سے درود پاک پڑھتے
اور خصوصاً شب جمعہ مُریدوں کے ساتھ مل کر ایک ہزار درود پاک کا نذرانہ بارگاہ رسالت میں پیش کرتے سفر و حضر میں تراویح کی مکمل میں رکعتیں خُشوع و خضوع سے ادا فرماتے
رمضان المبارک میں کم از کم تین مرتبہ قرآن کریم کا ختم فرماتے
Post a Comment