امام حاکم کی حالات زندگی| imam hakim
آج ہم آپ کو جس شخصیت کے بارے میں بتانے والے ہیں وہ حافظ حدیث حضرت سیدنا امام حاکم رحمۃ اللّٰہ علیہ کی ذات ہے آپ کی کتاب الْمُسْتَدْرَك عَلَى الصَّحِيحَين بہت مشہور ہے اور بھی آپ نے بہت سی کتابیں تصنیف کیں آ
یۓ جانتے ہیں امام حاکم کی حالات زندگی
حضرت سیّدناامام حاکم شافعی علَيْهِ رَحْمَةُ الله الكافي
امام حاکم کی حالات زندگی|imam hakim
آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا نام محمد بن عبد الله بن محمد ضَبّی طَهمَانِي نیشاپوری، شافعی، کنیت ابو عبد اللہ اور ابن بیع کے نام سے مشہور ہیں ۔
آپ رَحْمَةُ اللهِ تَعَالَى عَلَیہ 3 ربیع الاول 321 ھ کو پیر کے دن نیشا پور میں پیداہوئے۔ اور یہیں 405 ھ کو وفات پائی۔ آپ رَحْمَةُ اللهِ تَعَالَى عَلَیہ محدث،حافظ اور مورخ تھے قاضی ہونے کی وجہ سے حاکم کے نام سے مشہور ہو گئے۔
آپ رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَیہ نے 2 ہزار سے زیادہ اساتذہ سے علم حدیث حاصل کیا
اور علم فقہ ابن ابی ھریرہ، ابو سہل صعلوکی شافعی وغیرہ رَحِمَهُ الله تعالی سے حاصل کیا ۔ آپ رَحْمَةُ اللهِ تعالی علیہ نے کثیر کتب تصنیف فرمائیں جن میں چند کے نام
درج ذیل ہیں: (۱) فَضَائِلُ فَاطِمَةَ الزَّهْرَاء (۲) مَعْرِفَةٌ عُلُومِ الْحَدِيث(۳) الْمُسْتَدْرَك عَلَى الصَّحِيحَين (۴) تَارِيخُ عُلَمَاءِنَيْسَابُور (۵) فَضَائِلُ الْإِمَامِ الشَّافِعِي
آپ رَحْمَةُ اللهِ تعالی علیہ نے علوم حدیث میں متعدد کتب تصنیف فرمائیں جن کی جلدوں کی تعداد ایک ہزار پانچ سوتک ہے ۔ امام دار قطنی عَلَيْهِ رَحمَةُ اللهِ
الغیبی سے پوچھا گیا کہ ” ابن مندہ زیادہ مضبوط حافظے والے ہیں یا ابن بيع (یعنی
امام حاکم ؟ فرمایا: " ابن بيع زیادہ مضبوط حافظے والے ہیں۔ حضرت سید ناابن خلكان عَلَيْهِ رَحْمَةُ المَنان فرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا امام حاکم عَلَيْهِ رَحْمَةُ اللهِ
الحاکم اپنے زمانے میں محدثین کے امام تھے اور ایسی کتب تصنیف فرمائیں کہ آپ
سے پہلے کسی نے اس کی مثل نہ لکھیں ۔ مزید فرماتے ہیں کہ آپ رحمہ اللہ تعالی عليه عالم ، عارف اور وسیع علم والے تھے ۔“
فرمان امام حاکم
حافظ ابو حازم عبد وی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سیدنا امام حاکم علیہرَحْمَةُ اللهِ الحاکم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ” میں نے آب زمزم پینے کے بعد دعا
کی کہ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! مجھے حسن تصنیف عطا فرما۔
امام حاکم رحمۃ اللّٰہ علیہ کا وصال
ابو موسیٰ مدینی فرماتے ہیں کہ حضرت سید نا امام حاکم علیه رحمه الله الحاکم ایک دن حمام میں داخل ہوئے غسل فرمایا اور باہر تشریف لائے اس کے بعد ایک آہ کھینچی اور روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی ۔ آپ رَحْمَةُ اللهِ تعالی علیہ کو بدھ کےدن عصر کے بعد سپر دخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ حضرت سیدنا قاضی ابوبکر خیری علیه
رَحْمَةُ اللهِ القوی نے پڑھائی۔
حدیث لکھنے میں نجات ہے:
حضرت سید نا حسن بن اشْعَتْ رَحْمَةُ اللهِ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے
امام حاکم عَلَيْهِ رَحمَةُ الله الحاکم کو خواب میں گھوڑے پر اچھی حالت میں دیکھا۔ آپ
رحمة اللہ تعالی علیہ فرمارہے ہیں کہ ”نجات حاصل کرلو ۔ میں نے پوچھا: ” نجات کس چیز میں ہے؟ فرمایا: ” حدیث شریف لکھنے میں ۔“
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ امین }
Post a Comment