Islamic story in Urdu.. حضرت سیدنا ابوبکر صدیق

  آج ہم آپ کو جو اسلامی سٹوری بتانے والے  ہیں وہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی کے چند واقعات بتانے والے ہیں

Islamic story in Urdu

Islamic story in Urdu

امير المؤمنين حضرت سيدنا ابوبكر
صديق رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنه 

حالات

خليفة اول خليفة المسلمين رَضِيَ اللهُ تَعَالٰی عَنْہ کا نام نامی اسم گرامی
عبد الله بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد اور کنیت ابو بکر ہے۔
صدیق و عقیق آپ رَضِيَ اللهُ تَعَالٰی عَنْہ کے القابات ہیں اور عام الفیل کے تقریباً
اڑھائی برس بعد مكة المكرمه  میں پیدا ہوئے (۱) آپ رَضِی
اللہ تعالی عنہ اُمت میں سب سے افضل ، سب سے
پہلے اسلام قبول کرنے والے،
رسول الله صلى الله تعالى عَلَيْهِ وَآلِہ وَسَلِّم کے خلیفہ سب سے بڑے عالم علم انساب
کے ماہر علم تعبیر کے عالم ، صائب الرائے ، اُمت میں سب سے زیادہ رحم دل تھے۔
آپ رَضِی اللہ تعالٰی عنہ کے عہد خلافت میں نبوت کے جھوٹے دعویدار
مسیلمہ کذاب سے جنگ ہوئی۔ یہ حضرت سید ناوحشی رضی اللہ تَعَالٰی عَنْہ کے
ہاتھوں قتل ہوا۔ اس وقت اس کی عمر 150 سال تھی۔
اس جنگ میں سپہ سالار حضرت سید نا خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ تھے اور
اس دن مسلمانوں کی پہچان یامحمدہ تھی ۔

اسد الغابة الرقم: ۳۰۶۴ عبدالله بن عثمان ابو بکر، ج ۳، ص ۳۱۵

آپ رَضِيَ اللهُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے عہد خلافت میں سب سے پہلے قرآن شریف جمع کروایا
آپ رضی اللہ تَعَالٰی عَنْہ ہی وہ پہلے خلیفہ ہیں جنہوں نے اپنے دور خلافت میں بیت المال قائم کیا۔

ایک مرتبہ امیر المؤمنین حضرت سید نا ابوبکر صدیق رَضِيَ اللهُ تَعَالٰی عَنْہ نے
لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا " اے مسلمانو! اللہ عزوجل سے حیا کرو،
اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جب میں کھلی فضا میں
قضائے حاجت کے لئے جاتا ہوں تو اللہ عزوجل سے حیا کی وجہ سے اپنے اوپر
کپڑا ڈال لیتا ہوں ۔“

آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے 2 سال 7 ماہ مسند خلافت پر رونق افروز رہ کر
22 جمادی الاخری 13 ھ کو پیر شریف کا دن گزار کر وفات پائی۔

فرامین

امیر المؤمنین حضرت سید نا ابوبکر صدیق رَضِيَ اللهُ تَعَالٰی عَنْہ اپنے خطبہ میں
یہ فرمایا کرتے : " کہاں ہیں روشن و خوبصورت چہروں والے! جنہیں اپنی جوانیوں
پہ ناز تھا؟ اور کہاں ہیں وہ بادشاہ! جنہوں نے شہر بنائے اور اپنی حفاظت کے لئے فصیلیں (بلند و مضبوط دیوار میں) تعمیر کروائیں ؟ کہاں ہیں وہ فاتحین ! جنگوں میں
کامیابی جن کے قدم چومتی تھی؟ زمانے نے ان
کا نام ونشان تک مٹاڈالا ، اب وہ قبر
کے اندھیروں میں پڑے ہیں۔ جلدی کرو جلدی ! نجات حاصل کر ونجات !
اگر لوگ ایک رسی یا ایک بکری کا بچہ جو رسول الله صَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وسلم کے زمانے میں زکوۃ دیا کرتے تھے ، اب اس کے دینے سے انکار کریں گے تو
میں ان سے جنگ کروں گا۔

رحمت بھری حکایت
امیر المؤمنین حضرت سید نا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کو خواب میں دیکھ
کر عرض کی گئی کہ آپ اپنی زبان کے بارے میں ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ اس نے
مجھے تباہی کی جگہوں پر پہنچادیا، فَمَا ذَا فَعَلَ اللهُ بِكَ یعنی تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ کے
ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ ارشاد فرمایا: ” میں نے اس زبان کے ساتھ کلمہ طیبہ پڑھا پس
الله عَزَّ وَجَلَّ نے مجھے جنت میں داخل فرما دیا۔“ (۳)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔ امین }
مدفن ہو عطا میٹھے مدینے کی گلی میں
لِلَّـهِ (عَزَّوَجَلَّ) پڑوس مجھے جنت میں بنالو

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.